Advertisement

چیف سلیکٹر نے عماد وسیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی

چیف سلیکٹر نے عماد وسیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی

چیف سلیکٹر نے عماد وسیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ فٹنس مسائل قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ عماد وسیم فٹنس مسائل کا شکار ہیں جس سے ان کی پرفارمنس پر بھی فرق پڑرہا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہت زیادہ ہے اور اس ہہی وجہ ہے کہ محمد نواز کو عماد وسیم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز کی فٹنس اور کارکردگی اچھی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کے لیے بہترین آپشن تھے، عماد جلد اپنے فٹنس مسائل پرقابو پاکر اسکواڈ میں واپس آنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں لگے گا۔

اس حوالے سے کھلاڑیوں کو کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں جبکہ اسکواڈ میں شامل انگلش کاؤنٹی میں مصروف کھلاڑی بھی یکم جون سے ہی کیمپ کو جوائن کریں گے۔

Advertisement

پاکستانی اسکواڈ

پاکستانی اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے جس کی کپتانی بابر اعظم اور نائب کپتانی شاداب خان کے سپرد کی گئی ہے۔

دیگر اسکواڈ میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، امام الحق شامل ہیں جبکہ محمد حارث کو محمد رضوان کے ساتھ بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔

محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دہانی، زاہد محمود اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

حیدر علی، آصف علی، آصف آفریدی اور عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جبکہ سعود شکیل سائنوسائٹس سرجری کے باعث سلیکشن میں شامل نہیں تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version