نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دو الگ اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔
پہلے اسکواڈ میں ٹام لیتھم 10 جولائی کو ڈبلن میں شروع ہونے والی آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سپر لیگ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ایڈنبرا میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈز کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی کے لیے الگ 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئرلینڈ کے ون ڈے سپر لیگ کے بعد ٹام لیتھم ہینری نکولس، میٹ ہنری، ول ینگ اور جیکب ڈفی کے ساتھ وطن واپس چلے جائیں گے اور دوسرے اسکواڈ کی قیادت مچل سینٹنر سنبھالیں گے۔
New Zealand have named their white-ball squads to tour Ireland, Scotland and the Netherlands.
More 👉 https://t.co/r2fIgM68Kd pic.twitter.com/nz68XObV8q
— ICC (@ICC) June 21, 2022
کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور ڈیون کونوے اس دورے میں حصہ نہیں لیں گے اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔
نیدر لینڈز سے کھیلنے والے آل راؤنڈر مائیکل ریپن کو دوسرے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مائیکل ریپن تین ماہ قبل ہی مارچ اور اپریل کے دوران نیدرلینڈز کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کھیل چکے ہیں۔
آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سپر لیگ اسکواڈ:
ٹام لیتھم (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، ڈین کلیور، جیکب ڈفی، لوکی فرگیوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ہنری نکولس، گلین فلپ، مچل سینٹنر، اش سودھی، بلیئر ٹکنر، ول ینگ
آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف اسکواڈ:
مچل سینٹنر (کپتان) ، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈین کلیور، لوکی فرگیوسن، مارٹن گپٹل، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مائیکل ریپن، بین سیئرز، اش سودھی، بلیئر ٹکنر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News