Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم ایک اور ورلڈ کلاس ریکارڈ کے انتہائی نزدیک

Now Reading:

بابر اعظم ایک اور ورلڈ کلاس ریکارڈ کے انتہائی نزدیک

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک اور ورلڈ کلاس ریکارڈ کے انتہائی نزدیک پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ ایک میچ میں سنچری بناکر بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں لگاتار چار سنچریز بنانے والے دوسرے بلے باز بن جائیں گے۔

اس سے قبل صرف سری لنکا کے لیجنڈری بلے باز کمار سنگاکارا ون ڈے میچز میں چار لگاتار سنچریز بناسکے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈکپ 2015 کے دوران انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کرکے بابر اعظم  ون ڈے کرکٹ میں دو مواقعوں پر لگاتار تین سنچریز  بنانے والے واحد بلے باز بن گئے تھے۔

اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری دو میچز میں مسلسل سنچریز اسکور کی تھیں۔

Advertisement

دوسری جانب یہ سیریز پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیے  انتہائی اہم ہے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کی چوتھی اور پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
دفاعی چیمپئن حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ
محسن نقوی کا ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام
بھارتی حکومت پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو بی سی سی آئی لکھ کر دے، پی سی بی
پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے پر بضد
محمد حارث پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر