سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ 2 کھلاڑی اسٹینڈ بائی پر رکھے گئے ہیں۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت ڈاسن شاناکا کریں گےجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پتھم نسانکا، دانشکا گناتھیلاکا،کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسا، نوانیڈو فرنینڈو، لاہیرو مدوشاناکا، ونندو ہسارنگا، چمیکا کرونارتنے، دشمانتھا چمیرا، کسون راجیتھا، نووان تھشارا، متھیشا پتھیرانا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشانا، پروین جے وکرما اور لکشن سنڈاکن شامل ہیں۔
Here's your T20I squad for Australia series⤵️https://t.co/n80UA54BYQ #SLvAUS #CheerForLions pic.twitter.com/hiLL0FgZ1h
Advertisement— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) June 1, 2022
اس کے علاوہ 2 کھلاڑیوں جیفری وینڈرسے اور نروشن ڈکویلا کو اسٹینڈ بائی میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 جون، دوسرا 8 جون اور تیسرا میچ 11 جون کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News