پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک تماشائی شاداب خان سے گلے ملنے کے لیے وکٹ تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ایک روزہ میچ کی پہلی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوکر پچ تک پہنچ گیا۔
تماشائی نے پچ پہ پہنچ کر شاداب خان کو سیلوٹ کیا اور گلے لگالیا اور پھر دوڑتا ہوا واپس چلا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں سیکیورٹی اداروں نے اس تماشائی کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تماشائی کے گراونڈ میں پہنچنے نے فول پروف سیکیورٹی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News