دورہ سری لنکا سے قبل شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کرلیے

دورہ سرہ لنکا سے قبل شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کرلیے
دورہ سری لنکا سے قبل شاہینوں کا پنڈی اسٹیڈیم میں دو روزہ پریکٹس میچ جاری ہے۔
دورہ سری لنکا کے لیے روانگی سے قبل شاہین پنڈی اسٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کررہے ہیں، 26 جون سے ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے جو آج بھی جاری ہے جبکہ اس دوران کھلاڑیوں کو دو روزہ پریکٹس میچ کھلایا جارہا ہے۔
Pakistan's preparations for the Sri Lanka tour get underway with the two-day practice match at the Pindi Cricket Stadium 🏏#BackTheBoysInGreen | #SLvPAK pic.twitter.com/6Fmwmg3yPC
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 27, 2022
کھلاڑیوں کا دو جولائی تک پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری رہے گا جس میں کھلاڑیوں کو جم کر پریکٹس کروائی جائے گی۔
Warm-up session ahead of the two-day practice match 👏#BackTheBoysInGreen | #SLvPAK pic.twitter.com/QsKnuBpiOT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 27, 2022
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنا اگلا دورہ سری لنکا کا کرنا ہے جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان
سیریز کے لیے قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جس کے بعد سیریز سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
دورہ سری لنکا کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس میں یاسر شاہ اور سابق کپتان سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ بابر اعظم کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب کپتان رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ سری لنکا: یاسر شاہ، شان مسعود اور سرفراز احمد کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی
علاوہ ازیں اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

