Advertisement

قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان ہوگیا ہے جس دوران قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

پاکستان ٹیم اس سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان وینیوز کو لے کر طویل مشاورت جاری تھی جس کے باعث شیڈول کے اعلان میں تاخیر کا امکان تھا تاہم اب باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دورہ سری لنکا کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس میں یاسر شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ بابر اعظم کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب کپتان رکھا گیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ 25 جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا اور 26 جون سے ٹریننگ کیمپ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توقع ہے کہ سیریز بحران زدہ سری لنکا میں خوشی لائے گی، ایرون فنچ

یاسر شاہ کی شمولیت سے ہمارا اسپن اٹیک مضبوط ہوا ہے، جنہوں نے پاکستان کے آخری دورہ سری لنکا میں بھی میچ ونر کا کردار ادا کیا تھا۔ انہیں ساجد خان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نعمان علی پہلے ہی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں۔ اسکواڈ میں شامل ہونے والے دوسرے کھلاڑی سلمان علی آغا گذشتہ تین سیزنز سے مستقل قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ ایک مؤثر آف اسپنر بھی ہیں۔

Advertisement

محمد وسیم نے مزید کہا کہ گو کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے نتائج آئیڈیل نہیں تھے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف بھی بہتر کرکٹ کھیلی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی کھلاڑی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف، ٹریوس ہیڈ سے بہتر قرار دے دیا
لاہور ہائیکورٹ، پی سی بی عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر
سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم
پہلی چار روزہ قمر زمان آل پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
امید ہے سب مل کر چیمپئنز کپ کو کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version