لاہور: فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ میرا اس وقت اولین ٹارگٹ یہی ہے کہ جلد ازجلد پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں۔
فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ بولنگ کی اجازت ملنے کے بعد دوبارہ ایکشن میں ہوں گا، بولنگ ایکشن کلئیر ہونے کے بعد بہت اچھا لگ رہا ہے، بولنگ کی اجازت ملنے کے بعد اب میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گا۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ نئے ایکشن کےاوپر میں نے کوچز کے ساتھ بہت محنت کی ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کوچز کے ساتھ اپنی بولنگ پر مکمل فوکس کیا۔
محمد حسنین کا کہنا تھا کہ مشکل وقت گزارا ہے، مشکل وقت میں ہی ہمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، مشکل وقت کو قبول کیا اور اس میں ہمت کی جس کا فائدہ ہوا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا تھا کہ میں دوبارہ نہیں کھیل سکوں گا، میں نے ہمیشہ پازیٹو ہی سوچا تھا کہ میں ایکشن کو کلئیر کر کے واپس آؤں گا۔
محمد حسنین نے مزید کہا کہ بولنگ کوچ عمر رشید نے میرا بہت ساتھ دیا ہے، نئے بولنگ ایکشن کی وجہ سے اسپیڈ پر فرق نہیں پڑا، ابھی بھی پریکٹس کر رہا ہوں۔
محمد حسنین کا مزید کہنا تھا کہ میرے پسندیدہ بولرز بہت ہیں، سب کو دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کے بولنگ ایکشن پر کام کیا گیا اور لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظور شدہ لیب میں ہونے والے بائیو مکینک ٹیسٹ میں ان کے بولنگ ایکشن کو قانونی قرار دیا گیا اور اب محمد حسنین بولنگ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News