Advertisement

فیفا ورلڈ کپ 2022؛ اسرائیلی شہریوں کو قطر جانے کی اجازت مل گئی

فیفا ورلڈ کپ 2022؛ اسرائیلی شہریوں کو قطر جانے کی اجازت مل گئی

فیفا ورلڈ کپ 2022؛ اسرائیلی شہریوں کو قطر جانے کی اجازت مل گئی

دوحہ: اسرائیلی شہریوں کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچز دیکھنے کے لیے جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپیڈ کا کہنا ہے کہ فیفا کے ساتھ کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اسرائیل کی ٹیم اور شہریوں کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے باعث قطر سے تعلقات کا نیا باب کھلے گا کیونکہ کھیل سے محبت لوگوں کو اور ریاستوں کو جوڑتی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے بعد اب صرف اسرائیل کے شہری ہی قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچز دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور قطر کے درمیان معمول کے تعلقات استوار نہیں ہوئے ہیں تاہم ان کے درمیان غیر رسمی روابط اور تعلقات کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ماہ ہی اسرائیل نے تل ابیب سے دوحہ کے لیے براہ راست پروازوں کے لیے قطر سے رابطہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ قطر کے دو خلیجی عرب ہمسایہ ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پونے دو سال قبل اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور تاریخی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version