Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے رینکنگ: بابر اور امام کی حکمرانی، کوہلی دوسری پوزیشن سے بھی محروم

Now Reading:

ون ڈے رینکنگ: بابر اور امام کی حکمرانی، کوہلی دوسری پوزیشن سے بھی محروم

ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم اور امام الحق کی حکمرانی قائم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ایک روزہ رینکنگ جاری کردی   ہے جس میں  قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر امام الحق بھارت کے ویرات کوہلی  کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ بھارت کے روہت شرما، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک اورنیوزی لینڈ کے روس ٹیلر بدستور بالترتیب چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ایک درجہ ترقی  پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو دو درجے تنزلی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ایک درجہ ترقی پاکر اپنے اوپننگ پارٹنر ڈیوڈ وارنر سے نویں پوزیشن چھین لی۔وارنر ایک درجے تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement

بولنگ کی فہرست میں ٹرینٹ بولٹ کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ایک ایک اور پاکستان شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی پاکر بالترتیب دوسری سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

بھارت کے جسپریت بمراہ بدستورپانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس چار درجے تنزلی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔

افغانستان کے مجیب الرحمان دو درجے ترقی پاکر کرس ووکس کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

افغانستان کے محمد نبی دو درجے ترقی پاکر شکیب الحسن کے ساتھ مشترکہ طور پر نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے
شاہین آفریدی کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
امید ہے بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گی، وسیم اکرم
چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، انڈین میڈیا کا دعویٰ
ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز کے کوچ راہول ڈریوڈ نے آدھی انعامی رقم واپس کردی 
سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کے بعد ٹیم میں بھی بڑی سرجری؛ کون اِن کون آؤٹ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر