قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین تاحال پاکستانی ویزے سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کو تاحال پاکستانی ویزہ نہیں مل سکا ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے لیے تمام کاغذات جمع کروادئیے ہیں تاہم نیدرلینڈز میں موجود پاکستانی ایمبیسی سے تاحال کلیئرنس نہ مل سکی۔
سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ میں ہر روز پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کا انتظار کرتا ہوں لیکن ابھی نہیں مل سکا۔ مجھے کہا گیا کہ جلد ویزہ مل جائے گا لیکن دو ہفتوں سے پاکستانی ویزہ نہیں مل رہا۔
ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ مجھے علم نہیں میں کب پاکستان ہاکی ٹیم کو جوائن کروں گا۔
سیگفرئیڈ ایکمین نے پاکستانی وزارت خارجہ و داخلہ سے ویزہ دینے کی درخواست بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News