Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ ٹی ٹوئنٹی میچ میں فکسنگ کے شبہات پیدا ہوگئے

Now Reading:

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ ٹی ٹوئنٹی میچ میں فکسنگ کے شبہات پیدا ہوگئے
بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی میچ میں فکسنگ کے شبہات پیدا ہوگئے

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی میچ میں فکسنگ کے شبہات پیدا ہوگئے

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کی جیت کے بعد فکسنگ کے شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جس کا پہلا میچ برائن لارا اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا۔

اس میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو روہت شرما اور دنیش کارتھک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 68 رنز سے شکست دی تاہم میچ کے بعد فکسنگ کے شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسٹار کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف فیورٹ قرار

میچ کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے کیونکہ پہلی اننگز میں دنیش کارتھک کو ویسٹ انڈیز کے بولر اوبیڈ میک کوئے نے رن آؤٹ ہی نہیں کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ میچ کے 18 ویں اوور میں دنیش کارتھک ایک رن مکمل کرنے کے بعد دوسرے رن کے لیے دوڑے تو گیند پہلے ہی نان اسٹرائیک پر پہنچ گئی۔

نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود بولر اوبیڈ میک کوئے گیند کو ہاتھوں میں تھام کر ایشون کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے اور اس دوران انہوں نے بیلز نہیں گرائیں۔

Advertisement

یہ منظر دیکھ کر کرکٹ ماہرین اور شائقین حیران رہ گئے جبکہ خود ایشون نے بھی رن آؤٹ نہ ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے بولر اوبیڈ میک کوئے آئی پی ایل میں ایشون کے ساتھ راجھستان رائلز کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا اور بولر کی غائب دماغی قرار دیا جبکہ کئی افراد نے اس حرکت پر اپنا شبہ ظاہر کیا ہے۔

صارفین خاص طور پر آئی پی ایل میں دونوں کھلاڑیوں کے ساتھی ہونے کا حوالہ دے رہے ہیں جبکہ اس واقعے میں میچ فکسنگ کی بھی بو آنے لگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں، جو روٹ
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ایک نیا باب رقم کردیا
بین الاقوامی کرکٹ میں ان فٹ کھلاڑیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ہیڈکوچ
بابر اعظم کے بعد نیا کپتان کون ہوگا؟ تین نام سامنے آگئے
سرفراز احمد سمیت 4 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا
ہاکی کی بحالی کے لئے بڑا اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر