Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنسنی خیز مقابلے میں آئرلینڈ کو ایک رن سے شکست، نیوزی لینڈ نے وائٹ واش کردیا

Now Reading:

سنسنی خیز مقابلے میں آئرلینڈ کو ایک رن سے شکست، نیوزی لینڈ نے وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں آئرلینڈ کو ایک رن سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ایک  روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارٹنگ گپٹل( 115 ) کی شاندار سنچری کی بدولت  مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنائے۔

ہینری نکلز  79 اور گلین فلپس 47  رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔فن ایلن  33، کپتان ٹام  لیتھم  30  اور ول ینگ 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مائیکل بریسویل 21 اور مچل سینٹنر 14 رنز بناکر  ناقابل شکست رہے۔

آئر لینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 2 جبکہ کریگ ینگ، کرٹس کیمفر اور گیرتھ ڈیلانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم پال اسٹرلنگ (120) اور ہیری ٹیکٹر(108) کی سنچریز کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بناسکی۔

Advertisement

اینڈی میکبرائن 26، گیتھ ڈیلانی اور جارج ڈوکریل 22،22، لورکان ٹکر14، کریگ ینگ 6، کرٹس کیمفر 5 اور کپتان اینڈی بلبرنی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ گراہم ہومے 7 اور جوش لٹل ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 4، مچل سینٹنر نے 3 اور بلیئر ٹکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 18 جولائی سے ہوگا جس کا دوسرا میچ 20 جولائی اور تیسرا میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا
ناقابل شکست پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بڑا فیصلہ، بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کام نام پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل
کیا جے شاہ کے چیئرمین بننے سے کرکٹ میں بھارتی بالادستی مزید بڑھ جائے گی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر