انگلینڈ کے ریس ٹوپلی نے بھارت کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ریس ٹوپلی نے 24 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جو انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میچ کا بہترین بولنگ فیگر ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کسی بھی بولر کا ون ڈے میچ میں بہترین بولنگ فیگر 31 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھا، جو پال کولنگ ووڈ نے 2005 میں بنگلادیش کے خلاف بنایا تھا۔
Reece Topley's incredible spell puts him on top of the all-time men's list for England bowlers 👏
AdvertisementHow it happened ➡️ https://t.co/fJBJaPKAcR#ENGvIND pic.twitter.com/Ab88fIHoja
— ICC (@ICC) July 15, 2022
یاد رہے کہ ریس ٹوپلی کے ریکارڈ بولنگ فیگر کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میچ میں با آسانی 100 رنز سے شکست دی تھی۔
ریس ٹوپلی نے بھارتی کپتان روہت شرما، شیکھر دھون، سوریا کمار یادیو، محمد شامی، یوزویندرا چاہل اور پراسدھ کرشنا کی وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News