گال ٹیسٹ میں سری لنکا سے شکست پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں سری لنکا سے شکست کے بعد آسٹریلیا 70 وننگ فیصد کے ساتھ پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلا گیا ہے ۔
جنوبی افریقا 71.43 وننگ فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ سری لنکا 47.62 سے بڑھ کر 54.17 وننگ فیصد کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگیا۔
پاکستان 52.38 فیصد کے ساتھ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلا گیا ہے جبکہ بھارت 52.08 فیصد کے ساتھ چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔
ویسٹ انڈین ٹیم 50 فیصد وننگ فیصد کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر چلی گئی جبکہ انگلینڈ ٹیم 33.33 وننگ فیصد کے ساتھ بدستور ساتویں پوزیشن پر موجود ہے ۔
نیوزی لینڈ 25.93 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور بنگلادیش 13.33 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔
Sri Lanka's win against Australia in the second Test has resulted in plenty of movement in the #WTC23 standings.
More ➡️ https://t.co/0fsi3Wt3O2 pic.twitter.com/Ej3XHH0nNp
— ICC (@ICC) July 12, 2022
واضح رہے کہ بھارت کو برمنگھم ٹیسٹ میں نہ صرف شکست ہوئی تھی بلکہ سلو اوور ریٹ پر جرمانے کے بعد پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا پڑا تھا۔
سلو اوور ریٹ پر پوائنٹس پینلٹی کے علاوہ بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News