جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 13 اور 14 اگست کو 80 ممالک کے 300 سے زائد باڈی بلڈرز و ایتھلیٹس امیچر اولمپیا پاکستان میں پوزنگ کریں گے۔
سربراہ فٹنس ایکسپو عارف مرزا کا کہنا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا اور یورپ سمیت دنیا بھر کے باڈی بلڈرز پرو کارڈ کیلئے پہلی بار پاکستان پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈنگ کی عالمی تنظیم نے پہلی بار پاکستان کو ورلڈ پرو کارڈ ایونٹ کروانے کی اجازت دی ہے۔
دوسری جانب رولے ونکلر اور ٹام کولمین بھی پاکستان آنے کے لئے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News