انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کپتان اور وائٹ با ل فارمیٹ میں ٹیم کے اہم رکن سمجھے جانے والے بین اسٹوکس کو ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے۔
انگلینڈ ان دنوں بھارت کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے جس کا آخری میچ 17 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
بعد ازاں انگلینڈ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 19 جولائی سے تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں مد مقابل ہوگی۔دوسرا میچ 22 جولائی اور تیسرا میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد 27 جولائی سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا دوسرا میچ 28 جولائی اور تیسرا میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے اسکواڈ:
جوز بٹلر(کپتان)، معین علی، جونی بیئر اسٹو، برائیڈن کارس، سیم کرن، لیام لیونگ اسٹون، کریگ اوورٹن، میتھیو پوٹس، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی ، ڈیوڈ ویلی
Our squad for our three-match ODI series with @OfficialCSA 🏏
🏴 #ENGvSA 🇿🇦 | @RL_Cricket
— England Cricket (@englandcricket) July 15, 2022
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
جوز بٹلر(کپتان)، معین علی، جونی بیئر اسٹو،ہیری بروک، سیم کرن، رچرڈ گلیسن، کرس جورڈن، لیام لیونگ اسٹون،ڈیوڈ ملان، عادل رشید، جیسن روئے، فل سالٹ، ریس ٹوپلی ، ڈیوڈ ویلی
Our squad for our three-match IT20 series with @OfficialCSA 🏏
🏴 #ENGvSA 🇿🇦 | @Vitality_UK
Advertisement— England Cricket (@englandcricket) July 15, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News