Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا، پی سی بی کی امداد کے منتظر

Now Reading:

سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا، پی سی بی کی امداد کے منتظر

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہوکر پی سی بی کی امداد کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  آٹھ انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر  معدے کے خطرناک عارضے میں مبتلا ہیں  ۔

وہ ایک غیر ملکی لیگ کے دوران بیماری کا شکار  ہوئے۔ فوری وطن واپسی پر  مقامی اسپتال سے آپریشن کرایا۔

ذوالقرنین حیدر سخت کمزوری کا شکار ہیں  تاہم علاج  معالجے کے لیے پیسے کی کمی آڑے آنے لگی ہے۔

ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ  عمان میں باسی کھانا کھانے سے خطرناک انفیکشن  ہوا ۔ معدے میں زخم ہونے سے پیٹ میں   مختلف کیمیکل پھیل گئے اور حالت غیر ہو گئی ۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  بیرون ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا تھا ۔ پی سی بی سے رابطہ کیا ، انہوں نے ایک ٹیم اسپتال بھیجی تھی۔ مجھے امید دلائی گئی ہے کہ وہ میڈیکل اخراجات میں معاونت کریں گے ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ  مجھے امید ہے کہ جلد میرے بل کلیئر کر دیے جائیں گے  اور یہ میرا حق بھی ہے ۔

ذوالقرنین حیدر  کی بیٹی کا کہنا ہے کہ   میرے والد کرکٹ سے وابستہ رہے ہیں ، لیکن انہیں اب  جاب کی ضرورت ہے ۔  میرے والد اب باہر جا جا کر کھیلنے کے قابل نہیں ہیں  ۔ ہم گھر والے چاہتے ہیں کہ  ایک جگہ بورڈ  جا ب کا بندو بست کر دے ۔

ان کی بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ  میرے والد کو سپورٹ کی ضرورت ہے ، انہیں کھیل سے متعلقہ شعبے میں نوکری دی جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز؛ شاہد آفریدی کو فائنل میں پاک بھارت مقابلے کی امید
ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ کپتان نے استعفیٰ دے دیا
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے
شاہین آفریدی کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
امید ہے بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گی، وسیم اکرم
چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، انڈین میڈیا کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر