Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی نے حمایت کرنے پر بابر اعظم کا شکریہ ادا کردیا

Now Reading:

ویرات کوہلی نے حمایت کرنے پر بابر اعظم کا شکریہ ادا کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے حمایت کے پیغام پر ویرات کوہلی نے ان کا شکریہ ادا کردیا۔

بابر اعظم نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ویرات کوہلی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

ویرات کوہلی کی حالیہ خراب پرفارمنس پر بابر اعظم نے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بھی گزرجائے گا۔

آج ویرات کوہلی نے ان کی ٹوئیٹ پہ رپلائی کرکے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آگے بڑھتے رہیں، نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں اپنے کیریئر کی بدترین فارم میں ہیں اور ان پر نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بعض سابق کھلاڑی کوہلی کو اب کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں تو وہیں ان کے کپتان روہت شرما ان کی حمایت میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

ایسے وقت میں روایتی حریف پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ان کی ہمت بڑھائی اور انہیں اس مشکل وقت میں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر