Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سری لنکا سیریز کو کوئی خطرہ نہیں، پی سی بی

Now Reading:

پاکستان سری لنکا سیریز کو کوئی خطرہ نہیں، پی سی بی

پی سی بی نے کہا ہے کہ سری لنکا کی  کشیدہ سیاسی صورتحال کے باوجود ابھی تک پاکستان سری لنکا سیریز کو کوئی خطرہ نہیں  ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  سری لنکا میں موجود پاکستان ہائی کمیشن سے بدلتی ہوئی صورتحال پر اپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا  کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کل کولمبو سے گال روانہ ہوگی۔ گال میں کرفیو نہیں لگایا گیا  صرف ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

پی سی بی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو ہوٹل کے ساتھ مال تک جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ باہر جانے کے لیے سیکیورٹی کو قبل از وقت آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شیڈول ہے۔

دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
دفاعی چیمپئن حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ
محسن نقوی کا ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر