Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن ناکام، بنگلادیش کی دوسرے ون ڈے میں بھی فتح

Now Reading:

ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن ناکام، بنگلادیش کی دوسرے ون ڈے میں بھی فتح

بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ، ویسٹ انڈین ٹیم بنگلادیش کے ہاتھوں ایک اور شکست سے دوچار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

ویسٹ انڈیز نے انتہائی سست آغاز کیا اور پہلے پاور پلے میں 3 سے بھی کم کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔گیارہویں اوور میں 27 کے مجموعی اسکور پر کائل مایرز 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو کوئی بھی کھلاڑی پھر جم کر نہ کھیل سکا۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 35 اوورز میں 108 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔

کیمو پال سب سے زیادہ 25 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ شائے ہوپ 18،رومان پاول 13 اور برینڈن کنگ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

ان کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

https://twitter.com/ICC/status/1547358397921742848

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 4، نسوم احمد نے 3 جبکہ مصدق حسین اور شورف السلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بنگلادیش نے مقررہ ہدف اکیسویں اوور میں باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان تمیم اقبال 50 اور  لٹن داس 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نجم الحسن شنتو 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بنگلادیش کی واحد وکٹ گوداکیش موتی نے حاصل کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ بنگلادیش کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-2 صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا
ناقابل شکست پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بڑا فیصلہ، بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کام نام پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل
کیا جے شاہ کے چیئرمین بننے سے کرکٹ میں بھارتی بالادستی مزید بڑھ جائے گی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر