Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

Now Reading:

انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا دوسرا میچ 9   سے 13 دسمبر  تک ملتان میں  جبکہ  تیسرا ٹیسٹ  میچ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1561639372038049792

Advertisement

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی17 سال بعد  ایک مرتبہ پھر پاکستان میں میزبانی کرنے پر بہت خوشی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سیریز دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے دلدادہ ناظرین کی توقعات کے عین مطابق دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگی۔

ای سی بی کے عبوری چیف ایگزیکٹو کلیئر کانر کا کہنا ہے کہ سال 2005 کے بعد انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی پاکستان روانگی ایک تاریخی لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے بعد کرکٹ سے محبت کرنے والے پرجوش شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل آئندہ ماہ ستمبر  میں انگلینڈ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے گی ۔اس دوران دونوں ٹیموں کے مابین سات  ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا
انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
امریکی فٹ بال اسٹار کھلاڑی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر گرفتار
بھارتی کھلاڑی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف، ٹریوس ہیڈ سے بہتر قرار دے دیا
لاہور ہائیکورٹ، پی سی بی عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر
سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر