
محمد یوسف نے مستقل مزاجی کو بابر اعظم کی خوبی قرار دے دیا
دبئی: آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستانی اسکواڈ کا گذشتہ روز دو گھنٹے طویل سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے مہارت کے ساتھ تربیت حاصل کرتے ہوئے نیٹ میں وقت گزارا اور آؤٹ فیلڈ فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
تربیتی سیشن میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے مڈل آڈر بلے بازوں کے ساتھ اپنی رینج اور پاور ہٹ کرنے کی مہارت پر کام کیا۔ بولرز نے بھی اپنی تغیرات پر کام کیا اور فاسٹ بولرز نے پرانی گیند سے یارکر مار کر بھرپور پریکٹس کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2022: شاہینوں نے دبئی کے صحرا میں ڈیرا ڈال لیا
کیمپ کے ماحول کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ ’دبئی کا موسم گرم اور مطوب ہے لیکن لڑکے ایونٹ کے لیے پرجوش ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے مطابق ہی اپنے پریکٹس سیشن کا منصوبہ بنایا ہے، تمام کھلاڑی پیشہ ور ہیں اور وہ تمام ممکنہ منظر ناموں سے واقف ہیں۔
محمد یوسف کہتے ہیں کہ ’ہم نے بدھ کو ایک شدید پریکٹس سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے اپنی تمام تر کوششیں کی ہیں‘۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ نے بتایا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور گذشتہ تین سالوں سے ان کی تینوں فارمیٹس میں مسلسل کارکردگی اڑان کا ٹھوس ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کپتان کے لیے اپنی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا جب کہ درحقیقت بابراعظم تینوں فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News