Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، محمد رضوان کی تنزلی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، محمد رضوان کی تنزلی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

تاہم  قومی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر محمد رضوان  ایک درجہ تنزلی سے دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ان کی جگہ بھارت کے سوریا کمار یادیو  دوسری پوزیشن پر آگئےہیں۔

سوریا کمار یادیو  پہلی پوزیشن پر موجود بابر اعظم سے صرف دو  ریٹنگ پوائنٹس کی دوری پر ہیں اور وہ رواں ہفتے مزید 2 ٹی ٹوئنٹی  میچز کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم اپنا اگلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اگست کو کھیلیں گے۔

اس طرح سوریا کمار یادیو کے پاس ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع موجود ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1554742227238359040

جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام ایک درجہ تنزلی سے تیسری  سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

تاہم  انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے، سری لنکا کے پتھم نسانکا، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل بدستور بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولنگ کی فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ، جنوبی افریقہ  کے تبریز شمسی، افغانستا ن کے راشد خان، انگلینڈ کے عادل رشید اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا کی بدستور بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، بھارت کے بھونیشور کمار، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورکیا اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی بدستور بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے پر بضد
محمد حارث پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر
مشن سرجری؛ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور بڑا فیصلہ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انتقال کر گئے
ارجنٹینا کی ایک اور کامیابی؛ کوپا امریکا 2024 کا بھی چیمپئین بن گیا
پی سی بی کا نسیم کے بعد بابر، رضوان اور شاہین کو بھی این او سی دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر