Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کا ایشیاء کپ کے اسکواڈ میں تبدیلی سے متعلق دو ٹوک موقف

Now Reading:

بابر اعظم کا ایشیاء کپ کے اسکواڈ میں تبدیلی سے متعلق دو ٹوک موقف
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے   ایشیاء کپ کے اسکواڈ میں تبدیلی سے متعلق  اپنا دو ٹوک موقف بیان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ  ٹیم کا اعلان  مشاورت سے ہوا ہے ،  اب وقت نہیں ہے  کہ اس میں کوئی تبدیلی جائے،یہی بیسٹ الیون ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ  ینگ اور تجربہ کار پلئیرز پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ شعیب  ملک اور  محمد حفیظ کے بغیر ہمیں زیادہ فوکس ہونا ہوگا، امید ہے  کہ آصف علی،خوشدل شاہ  اور افتخار  احمد ان کی کمی پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  شاہین کا تھوڑا فٹنس کا مسئلہ ہے لیکن ان کی دیکھ بال  کے لیے انہیں دورہ نیدرلینڈز پر ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ ایشیاء کپ  کے لیے شاہین مکمل فٹ ہوجائیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1557623592514379776

Advertisement

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ  حسن علی کو میچ ونر  ہونے کی وجہ سے سپورٹ کرتا ہوں۔ حسن علی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر کے واپس آئے گا۔ ہمارے تمام فاسٹ بولرز پرفارم کررہے ہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ  عماد وسیم کا کیرئیر  ابھی ختم نہیں ہوا،ہمیں جب بھی ضرورت ہوگی ہم اسے کھلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء  کپ میں بھارت  کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں،جس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں پرفارم کیا ویسا  ہی کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی کپتان نے کہا کہ  دورہ نیدر لینڈز کا کوئی خوف نہیں ہے،وہاں بھی انگلینڈ جیسا موسم ہوگا۔

بابر اعظم نے کہا  ورک لوڈ  کے لیے زیادہ فٹ ہونا پڑتا ہے۔ پاکستان کو میچ جتوانے کی کوشش کرتا ہوں ،ریکارڈ کی جانب کوئی توجہ نہیں ہوتی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر