ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بھارتی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہاردک پانڈیا 31، رویندرا جدیجا 27 اور ریشابھ پانت 24 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان روہت شرما گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید میکوئے نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے صرف 17 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کے علاوہ جیسن ہولڈر نے 2 جبکہ عقیل حسین اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے برینڈن کنگ کے 68 اور ڈیوون تھامس کے ناقابل شکست 31 رنز کی بدولت ہدف باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
https://twitter.com/ICC/status/1554243031338983424
بھارت کی جانب سے ارش دیپ سنگھ ، رویندرا جدیجا، روی چندرن ایشون، ہاردک پانڈیا اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News