نیوزی لینڈ نےواحد ون ڈے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایڈنبرگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اننگز کے آخری اوور میں 306 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک 85، میتھیو کراس 53، مائیکل جونز 36 اور مارک واٹ 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور مائیکل بریسویل نے 3، 3، لوکی فرگیوسن نے 2 جبکہ بلیئر ٹکنر اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 46 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
A 74-ball hundred from Mark Chapman helps New Zealand to a win in the only ODI against Scotland 👊#SCOvNZ | 📝 Scorecard: https://t.co/rc8SkCFGY4 pic.twitter.com/pY4ZIjegCT
— ICC (@ICC) July 31, 2022
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین 101 اور ڈیرل مچل 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہوئے جبکہ فن ایلن 50، مارٹن گپٹل 47 اور ڈین کلیور 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سےمائیکل لیسک نے 2 اور حمزہ طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مارک چیپمین کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News