Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ میں ہم نے ڈاٹ بال زیادہ کھیلیں، بابر اعظم کا اعتراف

Now Reading:

ایشیا کپ میں ہم نے ڈاٹ بال زیادہ کھیلیں، بابر اعظم کا اعتراف

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ  ایشیا کپ میں ہم نے ڈاٹ بال زیادہ کھیلیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کا کہنا تھا کہ  ہر میچ میں صورتحال مختلف ہوتی ہے ۔پچھلے 2 سال سے ہماری اوپننگ جوڑی کافی کامیاب رہی ہے،  ہماری اوپننگ جوڑی سے پاکستان کو کافی فتوحات ملی ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اچھا کریں یا برا ، باتیں ہمیشہ ہوتی ہیں، برے وقت میں اپنے اوپر یقین رکھیں۔  ہم نے اسی بیٹنگ سے 200 بھی کیے اور چیز بھی کیے۔

انہوں نے کہا کہ  میری اور رضوان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ میچ کو آگے لے کر جائیں۔ میرا اسٹرائیک ریٹ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔ عاقب جاوید کو لگتا ہے کہ میں سلو کھیلتا ہوں، ہم لوگوں کی نہیں سنتے ،باہر کی چیزیں باہر رہتی ہیں۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ   اپنی پرفارمنس کی ٹینشن تھی لیکن مڈل آرڈر کے پرفارم کرنے کی خوشی  بھی تھی۔

Advertisement

بابر اعظم نے کہا کہ  یہ سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے۔بڑی سیریز ہے ، انگلینڈ کی ٹیم کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وکٹ نئی بنی ہے،شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوگی۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شاہین بولنگ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا  سیلاب سے پاکستانی پریشان ہیں۔ ایشیاکپ کے ایک میچ  کی فیس سیلاب متاثرین کو دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر