
ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کنچٹ شاہ نے میدان میں خاتون کو شادی کی پیشکش کردی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانگ کانگ کے کھلاڑی کنچٹ شاہ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد اسٹیڈیم میں موجود اپنی پسندیدہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کی۔
ہانگ کانگ کی ٹیم بھارت کے خلاف میچ تو نہ جیت سکی لیکن کنچٹ شاہ نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکے ان کا دل جیت لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی دوست پہلے تو اس پیشکش پر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں اور انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ وہ کیا کہیں لیکن پھر جلد ہی انہوں نے اس پیشکش کو بخوشی قبول کرلیا۔
ان کے اس یادگار لمحے پر وہاں موجود تمام ہی لوگوں نے ان کے لیے نیک کواہشات کا اظہار کیا۔
She said YES! 😍💍
A heartwarming moment where Hong Kong's @shah_kinchit95 proposed to his SO after playing a big match against India 🥰
A huge congratulations to the happy couple. We wish you all the joy and happiness in your new life together ❤️#AsiaCup2022 #GetReadyForEpic pic.twitter.com/CFypYMaPxj— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 31, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News