Advertisement
Advertisement
Advertisement

وائیڈ بال نہ دینے پر روہت شرما نے ڈی آر ایس کا مطالبہ کر دیا

Now Reading:

وائیڈ بال نہ دینے پر روہت شرما نے ڈی آر ایس کا مطالبہ کر دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما وائیڈ بال نہ دیئے جانے پر امپائر سے ڈی آر ایس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین جاری تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران پیش آیا، روہت شرما امپائر کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔

روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ کے خلاف گوہاٹی میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر جاری تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پر ناقابل شکست کی مہر لگانا چاہے گی۔

میچ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ جنوبی افریقہ نے لونگی نگیڈی کو لایا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگ کا آغاز کیا۔

Advertisement

دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر وین پارنیل نے لینتھ گیند پھینکی جو روہت شرما کی ٹانگ کے پاس سے گئی تاہم آن فیلڈ امپائر وریندر شرما نے وائیڈ کا اشارہ نہیں دیا۔

روہت اس کال سے خوش نہیں تھے، اور انہوں نے ریویو کا اشارہ دیا، اس اشارے کی وجہ سے کمنٹیٹر روی شاستری بھی شش و پنچ میں مبتلا ہو گئے کہ آیا امپائر کو ریویو لینا چاہیے یا نہیں۔

Advertisement

روہت شرما اور کے ایل راہول اچھی فارم میں تھے کیونکہ ان دونوں نے دوسرے T20I میں میزبان ٹیم کے لیے چھ اوورز کے اندر 57 رنز بنائے۔

 روہت کو آخر کار کیشو مہاراج نے آؤٹ کیا، لیکن بھارتی کپتان اس سے قبل 43 رنز بنا چکے تھے۔

میزبان بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 20 اوورز میں 106/8 تک محدود رکھنے کے بعد پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آرام سے جیت لیا تھا۔

اس کے بعد کے ایل راہول اور سوریا کمار یادو نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم  کو میچ میں کامیابی دلا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان
دورہ جنوبی افریقہ، پاکستان کے ریڈ اور وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان
قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو، چیئرمین پی سی بی کا پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا
ناقابل شکست پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر