ایشیاکپ 2023 کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر شاہد آفریدی نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے رواں سال بہترین دوستی کا مظاہر کیا ہے جب کہ ٹیموں کے درمیان دوستانہ ماحول کی وجہ سے دونوں ملکوں میں بھی خوشگوار صورت حال پیدا ہورہی تھی۔
When excellent comradery between the 2 sides in the past 12 months has been established that has created good feel-good factor in the 2 countries, why BCCI Secy will make this statement on the eve of #T20WorldCup match? Reflects lack of cricket administration experience in India
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 18, 2022
انہوں نے سوال کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے ایسا بیان کیوں دیا؟، ’جے شاہ کے اس بیان سے بھارت میں کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے‘۔
واضح رہے کہ منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایشیاکپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے جے شاہ کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان میں ایشیاکپ کھیلنے سے انکار، بھارتی موقف پر پی سی بی خاموش
خیال رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News