Advertisement
Advertisement
Advertisement

رکی پونٹنگ کی تعریف سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، سکندر رضا

Now Reading:

رکی پونٹنگ کی تعریف سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، سکندر رضا
رکی پونٹنگ کی تعریف سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، سکندر رضا

رکی پونٹنگ کی تعریف سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، سکندر رضا

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ کی تعریف نے میرے اعتماد میں اضافہ کردیا تھا۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے سکندر رضا پاک فضائیہ میں شامل ہونے کے خواہشمند تھے لیکن وہ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جس کے بعد ان کی فیملی زمبابوے منتقل ہوگئی۔

سکندر رضا نے اسکاٹ لینڈ میں اپنی گریجویٹ کی تعلیم جاری رکھی جب کہ 2013 میں زمبابوے کی ٹیم میں منتخب ہونے سے قبل وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا نے پاکستان کا بولنگ اٹیک زبردست قرار دے دیا

سکندر رضا کے مطابق کھیل کو بڑی مشکل سے سکھنا پڑتا ہے، میں نے کرکٹ کا انتخاب بہت دیرسے کیا اور شاید میں نے اپنا کافی وقت بھی ضائع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے میں زیادہ تر لوگ جاب کو ترجیح دیتے ہیں جب کہ ہمیں بڑے ممالک سے کھیلنے کی ضرروت نہیں ہے۔

پرتھ اسٹیڈیم میں یہ سکندر رضا کا پہلا میچ تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور یوں وہ اس میچ میں ایک ہیرو کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

Advertisement

سکندر رضا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رکی پونٹنگ کی تعریف نے انہیں بڑے پلیٹ فارم پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کافی مدد کی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی ایک حالیہ ویڈیو میں رکی پونٹنگ نے زمبابوے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے سکندر رضا کو بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ 36 سال کا ہونے کے باوجود وہ زیادہ جوانی کے جوش کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں، انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ دوبارہ 26 کے ہوگئے ہیں۔

سکندر رضا کے مطابق رکی پونٹنگ کے اس بیان نے ان کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سکندر رضا کی آل راؤنڈ کارکردگی، زمبابوے نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ جب میں صبح اٹھا تو میرے دوست نے مجھے ایک پیغام بھیجا اور کہا کہ ’کیا آپ نے آئی سی سی پر کوئی کلپ دیکھا ہے؟‘ جو کہ رکی پونٹنگ کا زمبابوے اور میرے متعلق بیان تھا۔

سکندر رضا نے بتایا کہ رکی پونٹنگ کا بیان سن کر میرے دوستوں اور خاندان والوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے جس پر میری ہنسی چھوٹ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسا نہیں کہ مجھے ایک اضافی کک کی ضرروت تھی لیکن اگر ضرورت تھی بھی تو وہ اس کلپ نے پوری کردی‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
میں کراچی کا نہیں لیکن یہیں بڑا ہوا، ہمیں اس کی اونر شپ لینی ہے، یونس خان
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پاکستان پہنچ گئے
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے
ٹی 20 سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر