زمبابوے کے بلے باز سکندر رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک ٹورنامنٹ کا بہترین بولنگ اٹیک ہے۔
سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے زمبابوے کرکٹر ٹیم کے 36 سالہ بلے باز سکندر رضا کا نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی بہترین ہیں لیکن پاکستان کے سیمرز ٹاپ کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں، پاکستان کے خلاف میچ جیت کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو زمبابوے اور نیدرلینڈز کے خلاف بھاری مارجن سے جیت کی ضرورت
ان کا کہنا تھا کہ ہم واش آؤٹ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آچکے ہیں، ماضی میں بھی پاکستان کے خلاف اچھے میچز ہوئے ہیں۔
سکندر رضا کہتے ہیں کہ زمبابوے کو لائٹس میں کم ہی میچز ملتے ہیں جس کی وجہ سے ایڈجسٹ کرنا چیلنج ہوتا ہے، جس طرح ہماری ٹیم یہاں پرفارم کررہی ہے اس پر فخر ہے۔
میں دعویٰ نہیں کرتا کیونکہ میرے ہاتھ میں کوشش کرنا ہے اور وہ میں ہمیشہ کرتا ہوں، اگر اسکور ہوجائے تو شکر اور نہ ہو تو بھی شکر ادا کرتا ہوں۔
سکندر رضا کا قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پاکستان کے بولرز اور اور بیٹرز دونوں ہی زبردست ہیں جب کہ رضوان اور بابر کی جوڑی ٹاپ کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بیٹرز میں کوئی بھی ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت ہے جب کہ بولرز اسکور کا بھرپور دفاع کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News