Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کا جشن

Now Reading:

افغانستان میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کا جشن
افغانستان میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کا جشن

افغانستان میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کا جشن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔

میلبورن کے تاریخی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں بھارت نے آخری گیند پر 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی جب کہ کامیابی کے بعد بھارتی شائقین نے گراؤنڈ اور باہر خوب جشن منایا۔

وہی دوسری جانب افغان شائقین بھی پاکستان کی شکست اور بھارت کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں افغان شائقین کو پاکستان کی شکست پر جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو افغانستان کی بتائی جارہی ہے جس کو یوسفزئی عنایت نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بھارت کو کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام بھارتی اور افغان شائقین کو اس جیت کی بہت بہت مبارک ہو‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے تھے جس کو بھارت نے آخری اوور میں پورا کرکے 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر