Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سوریا کمار یادیو اور ہسارنگا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سوریا کمار یادیو اور ہسارنگا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ  میں بھارت کے سوریا کمار یادیو اور  سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں سوریا کمار یادیو پہلے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے چوتھی، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام پانچویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چھٹی اور جنوبی افریقہ کے ریلی روسو ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس آٹھویں ، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نویں اور سری لنکا کے پتھم نسانکا دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولنگ کی فہرست میں ونندو ہسارنگا پہلی، افغانستان کے راشد خان دوسری، انگلینڈ کے عادل رشید تیسری، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھی اور انگلینڈ کے سیم کرن پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا، افغانستان کے مجیب الرحمان، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورکیا اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی، افغانستان کے محمد نبی دوسری  جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر