پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں کل عشائیے کا اہتمام کیا ہے جس میں سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہونے جارہا ہے جس کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ ٹیم نے ذاتی شیف کی خدمات حاصل کرلیں
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 25 نومبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
کل قومی کرکٹرز کے اعزاز میں پی بی نے عشایئے کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان سمیت وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ یاد رہے قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشایئے کا مقصد کھلاڑیوں کی حالیہ پرفارمنسز کو سراہنا ہے جب کہ عشایئے میں سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد 27 نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبرسے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جو 5 دسمبر تک جاری رہے گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 9 تا 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 تا 21 دسمبر کے دوران کراچی میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News