
ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا
متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 23 نومبر سے ہونے جارہا ہے۔
امارات کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کا آغاز 23 نومبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ میں دکن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی جب کہ بقیہ ٹیموں میں بنگلا ٹائیگرز، چنائی بریوز، موریس ویل سیمپ آرمی، دہلی بلز، ناردرن واریئرز، نیو یارک اسٹرائیکرز اور ابو ظہبی کی ٹیم شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے پاکستان میں نئی ٹی ٹین لیگ کا اعلان کر دیا
ابتدائی میچ میں نیو یارک اسٹرائیکرز اور بنگلا ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا میچ دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور ابو ظہبی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹورنامنٹ کا اختتام 4 دسمبر کو ہوگا۔
ٹورنامنٹ 12 دن تک جاری رہے گا جس میں 33 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے نامور اور بہترین کھلاڑی اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ابو ظہبی ٹی ٹین ٹورنامنٹ دنیا کا واحد 10 اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ ہے جسے آئی سی سی نے باضابطہ طور پر مںطور کیا ہے۔
دس دس اوورز کی اننگز کے میچز کا کل دورانیہ 90 منٹ ہوتا ہے جب کہ ٹورنامنٹ میں راؤنڈ اور پلے آف میچز کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں جن میں محمد عامر، عماد وسیم، وہاب ریاض، اعظم خان، محمد عرفان اور عماد بٹ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News