ہال آف فیم کا عظیم اعزاز دینا ان کی اسپن باؤلنگ میں مہارت و قابلیت کا اعتراف کرنا ہے، آئی سی سی
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی معروف کرکٹر عبدالقادر (مرحوم) کو گوگلی کا ناقابل فراموش موجد تسلیم کرتے ہوئے انکا نام” ہال آف فیم“ میں شامل کرلیا ہے۔ عبد القادر کا ایوارڈ کل سڈنی میں موجود ان کے بیٹے عثمان قادر سیمی فائنل سے پہلے وصول کرینگے۔
آئی سی سی نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر کو ان کی لیگ اسپن باؤلنگ میں قابلیت کی بنیاد پر ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قادر کی لیگ اسپن، گوگلی اور رسٹ اسپن باؤلنگ کی جھلک آج بھی میدانوں میں نظر آتی ہے۔
یاد رہے کہ عبدالقادر نے 70 سے 80 کی دہائی میں دنیا کے بڑے بلے بازوں کو اپنی تباہ کن باؤلنگ سے پریشان کئے رکھا ۔ انھوں نے پاکستان کی طرف سے 236 ٹیسٹ وکٹیں لیں۔ لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر 2019 میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News