انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران شاہین آفریدی کے عزم سے متاثر ہوکر انہیں بہادر قرار دیا ہے۔
شاہین آفریدی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ وہ انجری کے سبب انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت نہیں کریں گے، اسٹیورٹ براڈ کا بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، شاہین آفریدی
اسٹیورٹ براڈ کا سماجی رابطے کی سائٹ پر کہنا تھا کہ ’واہ، لڑکے کے لیے بری خبر۔ اور یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ کتنے بہادر اور سرشار ہیں‘۔
Wow. Bad news for the lad. & proves how brave & dedicated he is to even try & bowl another ball in the Final!
— Stuart Broad (@StuartBroad8) November 14, 2022
اسٹیورٹ براڈ 159 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جب کہ وہ پاکستان میں مشہور پیسر مانے جاتے ہیں۔ فاسٹ بولر کے ہاں رواں سال نومبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ لہذا انگلینڈ کے شائقین کرکٹ پاکستان کے دورے کے دوران ان کی کمی محسوس کریں گے۔
واضح رہے کہ 2005 میں جب اسٹیورٹ براڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا تو اس وقت شاہین آفریدی کی عمر صرف 5 برس تھی جب کہ یہ دونوں ہی فاسٹ بولر انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے محروم رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین آفریدی کو آرام کروانے کا فیصلہ
یاد رہے کہ شاہین آفریدی اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران گھنٹنے کی ایک اور انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین کی بحالی کے لیے انہیں دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News