Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Now Reading:

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 

سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے بابراعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت آخری اوور میں ہدف حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز نے انتہائی اہم میچ میں 105 رنز کی شراکت قائم کی۔

Advertisement

اس دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ایک اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران 3 بار 100 رنز کی شراکت قائم کرنے والی واحد جوڑی بن گئی ہے۔

Advertisement

اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں تاہم کپتان بابراعظم 42 گیندوں پر 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔

بعد ازاں محمد رضوان نے محمد حارث کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم وہ 43 گیندوں پر 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

محمد حارث نے 26 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں ٹرینڈ بولٹ کے حصے میں آئیں۔

اس سے قبل میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فن ایلین اور ڈیوڈ کونوے نے کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں فن ایلین کو 4 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد ڈیوڈ کونوے بھی 21 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

https://twitter.com/ICC/status/1590279930478485505

جارح مزاج بلے باز گلین فلپس صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے. کپتان کین ولیمسن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیرل مچل کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم کین ولیمسن 46 رنز پر ہمت ہار بیٹھے اور شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

البتہ ڈیرل مچل نے اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 35 گیندوں پر 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے جب کہ جمی نشام 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، ہمارا اس میچ پر فوکس ہے، آخری تین میچز اچھے کھیلے، اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے جب کہ پچھلی جیت کی وجہ سے بہت زیادہ پُراعتماد ہیں۔

کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر پاکستان کو پریشر میں لیکر آئیں۔

پاکستانی پلینگ الیون

Advertisement

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قومی ٹیم بابراعظم کی قیادت محمد رضوان،  شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کی پلینگ الیون 

نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن ، فن ایلن ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس ، ڈیون کونوے،ٹرینٹ بولٹ ، ٹم ساؤتھی ، لوکی فرگوسن ، جمی نیشم ، مچل سینٹنراور ایش سودھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جمعرات کو ایڈیلیڈ میں انگلینڈ سے ہوگا جب کہ فائنل اتوار کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر