Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم اکرم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو ماہر نفسیات سے ملنے کا مشورہ دے دیا

Now Reading:

وسیم اکرم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو ماہر نفسیات سے ملنے کا مشورہ دے دیا

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ مٰں ناقص کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بنگلہ دیش کے بلے بازوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیل دونوں فریقوں کے لیے جیتنا ضروری تھا، تاہم ناقص بلے بازی نے بنگلہ دیش کو صرف 127/8 تک ہی محدود رکھا، اور اس ہدف کا تعاقب پاکستان نے آرام سے کر لیا کیونکہ اس نے میچ پانچ وکٹوں پر اور 11 گیندیں باقی رہ کر جیت لیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر وہ بنگلہ دیش کے کپتان یا کوچ ہوتے تو پوری ٹیم کو ماہر نفسیات سے ضرور ملواتے۔

پاکستان کے سابق کپتان نے نجم الحسن شانتو کے بیٹنگ اپروچ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے 50 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ کھو دی۔

Advertisement

لیجنڈ بولر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بنگلہ دیش کو خود کو مورد الزام ٹھہرانا چاہیئے، اگر میں بنگلہ دیش ٹیم کا کپتان ہوتا یا بنگلہ دیش ٹیم کا کوچ تو میں اس بات کو یقینی بناتا کہ پوری ٹیم کو ماہر نفسیات سے ملواتا۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا پاکستان کے خلاف میچ میں ایک موقع پر بنگلہ دیش 2 وکٹوں پر 73 رنز کی مضبوظ پوزیشن پر تھے اور میں نے سوچا کہ وہ 160 تک پہنچ جائیں گے۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے اکرم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جب آپ دیکھتے ہیں کہ ایک خاص بولر باؤلنگ کرنے آ رہا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ مخالف کپتان اسے وکٹ لینے کے لیے لے کر آیا ہے۔

اکرم کے مطابق ایسے بولر کے خلاف آپ شاٹ نہیں کھیلتے، آپ کوشش کرتے ہیں اور اس مخصوص اوور میں اسٹرائیک روٹیٹ کیا جاتا ہے لیکن بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے اس بولر کے خلاف مارنے کا ارادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر