Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مینٹور میتھیو ہیڈن کی گرین شرٹس کے ڈریسنگ روم میں جذباتی تقریر

Now Reading:

مینٹور میتھیو ہیڈن کی گرین شرٹس کے ڈریسنگ روم میں جذباتی تقریر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم میں مینٹور میتھیو ہیڈن نے ایک جذباتی تقریر کی۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی 13 رنز کی اپ سیٹ شکست اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی نے گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک پہنچا دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد ڈریسنگ روم میں لہو گرما دینے والے تقریر کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں میتھیو ہیڈن ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement

میتھیو ہیڈن نے کھلاڑیوں کو کہا کہ ہم مخالف ٹیموں کے لیے خطرناک ہیں، آپ اس کو سمجھیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔

ہیڈن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ارادے سے چلتی ہیں اور جب یہ ٹیم اپنے دانت دکھانے پر آتی ہے تو مخالف ٹیموں کے لیے حقیقی خطرہ بن جاتی ہے۔

Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور نے کہا کہ اس وقت مقابلے میں کوئی ایسا نہیں ہو گا جو ابھی ہمارا سامنے کرنا چاہے گا۔

میتھیو ہیڈن کی اس جذباتی تقریر کے دوران ڈریسنگ روم میں موجود تمام کھلاڑی بڑے انہماک سے ان کی باتیں سن رہے تھے۔

میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ ہم سے چھٹکارا پانے کا خیال دل میں رکھنے والے جان لیں کہ ہم سے چھٹکارا ناممکن ہے۔

مینٹور کا کہنا تھا کہ پچھلے ورلڈ کپ میں ہم سے توقعات بہت زیادہ تھیں کیونکہ ہم نے گروپ میچز میں سب کو شکست دی تھی، لیکن اس مرتبہ حالات بدل چکے ہیں، یہ مت بھولنا کہ اگر یہ ڈچ نہ ہوتے تو ہم یہاں نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 9 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر