Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک انگلینڈ ٹیسٹ؛ راولپنڈی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

Now Reading:

پاک انگلینڈ ٹیسٹ؛ راولپنڈی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
پاک انگلینڈ ٹیسٹ؛ راولپنڈی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

پاک انگلینڈ ٹیسٹ؛ راولپنڈی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹریفک پولیس نے پارکنگ و ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل سے راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے جارہا ہے جس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ اور شہریوں کے لئے پارکنگ ڈائیورشن پلان جاری کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران ٹریفک پولیس کے 432 اہلکارڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، شائقین کرکٹ کے لئے 2 جگہوں کو پارکنگ کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پہلی پارکنگ سول ایوی ایشن گراﺅنڈ جب کہ دوسری پارکنگ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ففتھ روڈ پر ہوگی، شائقین کرکٹ کو پارکنگ اسٹینڈ سے کرکٹ اسٹیڈیم تک شٹل سروس کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کھلاڑی بیمار، پنڈی ٹیسٹ ہوگا یا نہیں؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا جب کہ اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو سید پور روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا، دوران میچ اسٹیڈیم روڈ کو نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

اسلام آباد نائنتھ ایونیو سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد ایکسپریس وے اور آئی جے پی روڈ کی طرف موڑا جائے گا، راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو اسلام آباد جانے والی گاڑیاں فیض آباد سے اسلام آباد میں داخل ہوسکیں گیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے پر امید

Advertisement

ٹریفک پولیس کے مطابق شائقین کرکٹ و شہریوں کی سہولت کے لئے پارکنگ و متبادل راستوں کے متعلق شاہراہوں پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور ریڈیو اسٹیشن 88.6 پر ٹریفک صورت حال کے متعلق لمحہ با لمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر