Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اگر مگر ختم، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اگر مگر ختم، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اگر مگر ختم، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اگر مگر ختم، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش کی ٹیم سے ہوا جس میں پاکستان میں باآسانی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا جس کو قومی ٹیم نے 18.1 اوورز میں پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی بیٹنگ

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز اسکور کیے جب کہ بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شنتو نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 48 گیندوں پر نصف سنچری کی بدولت 54 رنز بنائے۔

Advertisement

علاوہ ازیں سومیا سرکار 20 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ عاطف حسین 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے ایک مرتبہ پھر کامیاب بولنگ اسپیل پھینکا اور 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور افتخار احمد ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی جانب سے اوپننگ کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیا، محمد رضوان 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم نے 25 رنز اسکور کیے۔

محمد حارث ایک مرتبہ پھر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 31 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ شان مسعود 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ ہدف 18.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جب کہ بنگلادیش کی جانب سے نسوم احمد، شکیب الحسن، مستفیظ الرحمان اور عبادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر