Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ سے شکست

Now Reading:

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ سے شکست
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ سے شکست

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ سے شکست

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں قومی ویمنز ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے نصف سنچری کی بدولت 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ عالیہ ریاض 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہی اور کپتان بسمہ معروف 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈر گاسٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جب کہ آرلین کیلی اور لورا ڈیلینی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

جواب میں آئرلینڈ نے 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا اور کامیابی اپنے نام کی۔ گیبی لیوس نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اورلا پرینڈر گاسٹ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا میچ 14 نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: شاہین آفریدی کی شرکت مشکوک
پی سی بی نے غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کردیا
کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی
نیپالی بیٹسمین نے تاریخ رقم کر دی، ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیئے
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر