ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں پاکستان ٹیم فتح تو حاصل نہ کرسکی لیکن دو کھلاڑی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی ’ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا گیا۔
’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ‘ میں انگلینڈ کے چار، پاکستان اور بھارت کے دو، دو جبکہ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔
انگلینڈ سے کپتان جوز بٹلر ، ایلکس ہیلز، سیم کرن اور مارک ووڈ شامل ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورکیا اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں شامل ہیں۔ بھارت کے ہاردک پانڈیا بارہویں کھلاڑی ہیں۔
Four 🏴 players and two each from 🇵🇰 and 🇮🇳
The @upstox Most Valuable Team of the Tournament ⬇️#T20WorldCup https://t.co/wdGDTWMiUA
— ICC (@ICC) November 14, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News