راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 نامکمل رنز سے کیا۔
آغا سلمان 63 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔
AdvertisementTwo early wickets for Pakistan in the first session 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/SnNkE4Lf2t
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 4, 2022
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2 وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں۔
انگلینڈ کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔
واضح رہےکہ راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
Two early wickets for Pakistan. #WTC23 | #PAKvENG | 📝: https://t.co/PRCGXi3LPq pic.twitter.com/x7GCIFp1Oc
— ICC (@ICC) December 4, 2022
دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کھلاڑی بین ڈکٹ نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News