Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخر زمان نے حارث رؤف کو نکاح پر کیا مشورہ دیا؟

Now Reading:

فخر زمان نے حارث رؤف کو نکاح پر کیا مشورہ دیا؟
فخر زمان نے حارث رؤف کو نکاح پر کیا مشورہ دیا؟

فخر زمان نے حارث رؤف کو نکاح پر کیا مشورہ دیا؟

قومی بیٹر فخر زمان نے نکاح کے بندھن میں بندھنے والے حارث رؤف کو دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں حارث رؤف کو نکاح کی مبارک باد پیش کی ہے جب کہ اس ویڈیو کو لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔

Advertisement

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’آُپ بہت برے طریقے سے پھنس گئے ہو، بس میری دعا ہے کہ اللہ آپ کے لیے آسانی پیدا کرے اور اگلی جتنی زندگی ہے اللہ آپ کو ہمت دے کہ آپ سہہ سکو‘۔

Advertisement

فخرزمان کا حارث رؤف کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بس جیسے ہو ویسے ہی رہنا اور بھابھی کے سامنے زیادہ بڑی بڑی نہیں مارنا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو شادی شدہ ہو اور آپ کو اپنا تجربہ ہی بتاسکتا ہوں، میری نیک تمنائیں آپ دونوں کے ساتھ ہیں، اپنا خیال رکھنا۔

انہوں نے تقریب میں شرکت نہ کرنے پر حارث رؤف سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ آپ کو تو معلوم ہے آج مجھے کہا جانا ہے۔

واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر حارث رؤف آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی کلاس فیلو اور معروف ماڈل مزنا مسعود سے نکاح کیا ہے۔

دونوں کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جب کہ ان کے نکاح میں شاہین اور شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا
ناقابل شکست پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بڑا فیصلہ، بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کام نام پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل
کیا جے شاہ کے چیئرمین بننے سے کرکٹ میں بھارتی بالادستی مزید بڑھ جائے گی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر