ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو ٹینٹ مسٹری اسپنر ابرار احمد 7 وکٹیں لے اڑے، انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
2️⃣2️⃣ overs
1️⃣1️⃣4️⃣ runs
7️⃣ wicketsMan of the moment Abrar Ahmed! ✨#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/zLaPtG5unr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے ’بیز بال‘ اسٹریٹجی کو اپناتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر نے انگلش بلے بازوں کی زیادہ نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجتے رہے۔
کھانے کے وقفے تک انگلینڈ ٹیم نے 180 رنز بنالیے تھے تاہم اسے 5 وکٹوں کا نقصان بھی ہوچکا تھا۔ کپتان بین اسٹوکس 14 اور ول جیکس بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
A terrific achievement on debut 🙌
AdvertisementAdulations for Abrar Ahmed 🌟#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/kCRUF1QrEc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، زیک کرولی 19، ہیری بروک 9 اور جو روٹ 8 رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
A morning to remember for Abrar! 👏
Advertisement5️⃣ wickets taken in the first session.#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/GSVWfAX9OE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
کھانے کے وقفے کے بعد بھی ابرار نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 وکٹیں حاصل کیں۔باقی تین وکٹیں زاہد محمود کے نام رہیں۔
Zahid wraps up the innings 🎯#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/bzNv8fnXNo
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
ول جیکس 31، کپتان بین اسٹوکس 30، جیمز اینڈرسن 7 ، اولی روبنسن 5 اور جیک لیچ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ مارک ووڈ 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Abrar Ahmed shines as England are bowled out ☝️#PAKvENG | #WTC23 | https://t.co/OroPZVtMGV pic.twitter.com/NYka00UW7I
— ICC (@ICC) December 9, 2022
واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجرڈ لیام لیونگ اسٹون کی جگہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پچ کی صورتحال کو دیکھیں گے لیکن ہماری پوری کوشش ہوگی کہ گزشتہ میچ والی کارکردگی کو برقرار رکھیں۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
انجرڈ حارث رؤف، نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ ابرار احمد، محمد نواز اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔پچ خشک ہے، ہمیں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے صحیح جگہ پہ گیند کرنا پڑے گی۔
پاکستان ٹیم:
امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد، محمد علی
Three changes to our playing XI 👇#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/XzLYc1Bftg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
انگلینڈ ٹیم:
زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، ول جیکس، اولی روبنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ، جیمز اینڈرسن
We win the toss and bat first!
One change to our team.
🇵🇰 #PAKvENG 🏴
Advertisement— England Cricket (@englandcricket) December 9, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News