
پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر شدید تنقید کےت بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حرکت میں آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بیٹنگ کوچ محمد یوسف پہلا ٹیسٹ میچ ادھورا چھوڑ کر ملتان پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جانا ہے۔
بیٹنگ کوچ محمد یوسف کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی ہدایت پر دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ کی تیاری کے لیے ملتان پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کی پچ کے سبب پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلے ہی روز تاریخ ساز ریکارڈ قائم کردیا تھا۔
انگلینڈ نے پہلے دن خراب روشنی کے باعث کھیل کے 15 اوورز قبل اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز 500 کا ہندسہ عبور کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News